شہبازشریف بلاول بھٹو

مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا دور ختم، حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا دور ختم ہوگیا، جس میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرا دوروزیراعظم ہاوس میں ہوا۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو انتظامی امور میں حصہ دینے سے متعلق مطالبات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب سے متعلق پیپلزپارٹی کے مطالبات پر کمیٹیوں نے تحریری سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئیں ہیں، ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

بعدازاں کمیٹیوں کے ارکان وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے