سپریم کورٹ

مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں عدالت عظمی کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے فل کورٹ کے 13 ججز شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت اہم اجلاس کم و بیش 40 منٹ تک جاری رہا، جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ کل اس کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

عدالت عظمی کے فل کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت عظمی نے منگل کے روز سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے