اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں غیرمعمولی وضاحت پر سوالات جائز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جس فریق نے کہا کہ وہ مخصوص سیٹیں نہیں مانگ رہے انہیں دے دی گئیں۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں غیر معمولی وضاحت پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سوالات جائز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا تب تک یہ اسٹیٹس کو برقرار ہے۔ بہتر ہوگا تفصیلی فیصلے کے بعد نظرثانی اپیل میں معاملہ عدالت میں ہی حل ہو۔
Short Link
Copied