رانا ثناءاللہ

مخصوص نشستوں کا معاملہ جب سپیکر کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ جب اسپیکر کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آزاد آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے میں ابہام سمجھے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے، مخصوص نشستوں کا معاملہ جب اسپیکر کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کبھی دو کشتیوں میں سوار نہیں ہوتی، (ن) لیگ کا ہر معاملہ پر بہت واضح مؤقف ہوتا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے