سینیٹ

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں اجلاس بلانے کی تجویز دی، ن لیگ کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی، پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نوازشریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی، حکومت نظرثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے