الیکشن کمیشن

مخصوص نشستوں سے متعلق خطوط، الیکشن کمیشن کا کل فیصلہ کن اجلاس کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی کے سپیکرز کے خطوط بارے الیکشن کمیشن کا کل اہم فیصلہ کن اجلاس کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل کے اجلاس میں اضافی مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جے یو آئی کو دینے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے، حکمران اتحاد نے اضافی نشستوں پر نوٹیفائی اراکین کو اسلام آباد طلب کر رکھا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اضافی مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو دینے کیلئے خط لکھا ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے پر اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کو معطل کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد اور جے یو آئی ف کو نشستیں ملنے سے دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

جمہوریت بہترین انتقام؛ مولانا اب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے