شرجیل میمن

مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عدالتوں کے کڑوے سے کڑوے فیصلے بھی مانے ہیں، ہم نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ آنے کے بعد ہر چیز مہنگی ہوئی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت پر دباؤ ہوتا ہے، ہمارے یہاں ٹیکس ہر کوئی نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی، اس نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی نے حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل سمیت 11 افراد کو اپیل میں فریق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے