جلوس عزا

مختلف شہروں میں 7 محرم کے جلوس برآمد، سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 7 محرم الحرا م کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں، مجالیس منعقد کی جا رہی ہیں، نوحہ و مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہو گا، جلوس کے روٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، اس موقع پر شہر بھر میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر 2 بجے آرٹ اسکول روڈ سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستے پرنس روڈ سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پہنچے گا۔ جلوس دوبارہ پرنس روڈ سے ہوتا ہوا آرٹ سکول روڈ پر اختتام پزیر ہو گا۔ اس موقع پر پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات ہی جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا تھا جبکہ کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ پشاور میں7 محرم الحرام کے موقع پر سی سی پی او قاسم علی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ چکوال میں 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ سر پاک سے بر آمد ہوا جو چھپڑ بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہِ مہاجرینِ سادات پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے