اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کوشش ہے ملکی سیاست ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آجائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمرہ ادائیگی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریاستی اداروں کو معیشت کی مضبوطی میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، اہم رول عدلیہ کا بھی ہے جسے مستحکم پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج کو ساری جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، ہر جماعت نے جہاں اس کا مینڈیٹ ہے حکومت سازی کر لی ہے، ملک کے 75 سال مشکلات اور سیاسی افراتفری اور میوزیکل چیئر میں گزرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پاکستان میں انتھک محنت سے اس کی معیشت کو دنیا کیلئے ایک مثبت مثال بنانا ہے۔
Short Link
Copied