مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 1 سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کر کے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، اسکالر شپس، لیب ٹاپس، آسان کاروبار کے لیے قرض چاہئیں، انہیں پیٹرول بم، غلیلیں، کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کے لیے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے