فیصل کریم کنڈی

مخالفین جانتے ہیں بلاول بھٹو انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 2008 ،2013 اور 2018 میں دہشتگردوں کا مقابلہ کیا گیا۔ بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔ عوام کی عدالت کے متوقع فیصلے سے کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے منشور نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ چند افراد کی منشا پر عوام کو اپنی مرضی کی حکومت چننے سے نہیں روکا جاسکتا، پورے ملک میں انتخابات کا ماحول تیار ہوچکا ہے۔ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، عوام بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کیلئے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 10 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی شہر بھر میں احتجاج کرے گی۔ واپڈا چیف کو لوڈشیڈنگ کا حل نکالنے کا کہا، وزیراعظم کو بھی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آگاہ کرچکا ہوں، لوڈشیڈنگ پر کسی نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے