محکمہ داخلہ پنجاب کا 21 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

موبائل سروس

لاہور (پاک صحافت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 21 اضلاع میں 7 سے 10 محرم کے دوران موبائل فون سروس بندکرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خط وفاقی سیکرٹری داخلہ اور زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کو ارسال کردیا ہے، جن اضلاع کے کئی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی ان میں بہاولنگر اور بہاولپور میں 7 اور 10 محرم الحرام، رحیم یار خان 9 اور 10 محرم الحرام، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، وزیر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ راجن پور میں 10 محرم الحرام، ننکانہ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین، گجرات اور میانوالی میں 9 اور 10 محرم الحرام، جھنگ، بہاولنگر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 7 اور 10 شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ بھکر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران موبائل فون بندش شامل ہے۔ پنجاب کے جن 17 اضلاع میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی ان میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور لودھراں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جن مذکورہ اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا کہا گیا ہے ان کے حساس اور مخصوص علاقوں کی فریکوئنسی بھی بھجوائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے