پاک فوج

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

لاہور (پاک صحافت) محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لیے خدمات سر انجام دیں گے، پنجاب کے 15 اضلاع کے لیے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفر کے دوران فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا، دستوں کی تعیناتی ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی ہوگی۔

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز کو پنجاب پولیس کی درخواست پر سیکیورٹی میں معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے