محسن نقوی

محسن نقوی کی میانوالی میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولسا جوانوں کی صلاحتوبں اور دلرتی کو سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےجاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں نے 14 خارجیوں کا مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ مؤثر جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے