محسن نقوی کی قلات میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ نے حملے میں شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے