محسن نقوی

محسن نقوی کا پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شریک ہوئے۔

ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ کے معاملے پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔محسن نقوی نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام  شواہد جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد جا کر صورتِ حال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے، ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمے داران کا تعین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے