لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے پہنچ کر چینی سفیر سے ملاقات کی، واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور شانگلہ حملے کی تفصیل اور ہلاکتوں سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
Short Link
Copied