اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جھنگی پولیس چوکی پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے پولیس نے جرأت سے دہشت گردوں کو مار بھگایا، مذموم عزائم خاک میں ملائے۔
واضح رہےک ہ وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرأت پر فخر ہے، حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری سے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
Short Link
Copied