پاک فوج

محرم الحرام کے دوران سندھ سمیت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سندھ سمیت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، فوج کی تعیناتی زمینی حالات کے پیش نظر صوبے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان نے فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی جبکہ آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے بھی محرم الحرام میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی، فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی، متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوج کو ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا تاہم دستوں کی تعیناتی کا اختیار صوبوں کے پاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے