کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ محرام الحرام کا احترام سب پر فرض ہے، میری جانب سے جلوس میں جگہ جگہ سبیل کا اہتمام ہوگا، جمعہ یا ہفتہ کو تمام مسالک کے علما کو گورنر ہاس بلارہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اشتعال انگیزی پیدا نہ ہو اس لئے تمام مسالک کی میٹنگ بلارہا ہوں، ان 10 دنوں میں ایک دوسرے سے محبت اور پیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ناظمین کو کہتا ہوں ہمارے ایم پی ایز کے فنڈز استعمال کریں، ٹاؤن ناظمین سڑکوں کی کارپیٹنگ کا کام کرانے کیلئے مجھ سے رجوع کریں، بیرونی دشمن یہ نہ سمجھیں پاکستان میں رہنے والے دست و گریبان ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنا اپنا کام کررہے ہیں۔
Short Link
Copied