سی ٹی ڈی

محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام

پشاور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی پشاور نے ضلع اوکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ضلع کرم نے خفیہ اطلاع پر پہاڑ باغڑ زیڑ کمر اورکزئی میں تخریب کاری کی جانے والی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔

کارروائی سی ٹی ڈی نے سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس کی ہمراہ کی کارروائی کے دوران 6 راکٹ لانچر، 6 آر پی جی بوسٹر، 9 ہینڈ گرنیڈ، بارود، سیفٹی فیوز، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور گھی کی ٹین میں بنائی گئی آئی ای ڈی بھی برآمد کرلی گئیں۔

سی ٹی ڈی کرم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق نامعلوم دہشتگرد محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے