اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو دنیا میں خواتین کی مقبول لیڈر تھیں، دنیا کے معروف سیاستدان ان سے متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے محترمہ بینظر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور اسپیکر کبھی متحرمہ کو ملنے نہیں گیا۔ اسپیکر کے منصب کے تقدس کو کبھی پامال نہیں کیا، دوران اسپیکر کبھی بینظر کے ساتھ تصویر نہیں بنوائی۔
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ دنیا میں خواتین کی مقبول لیڈر تھیں، حال ہی میں نیوزی لیڈ کی وزیر اعظم نے انکو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ پر کتاب لکھی جا سکتی ہے بولنے کے الفاظ نہیں، وویمن کاکس کو مزید فعال کیا جائے گا۔
Short Link
Copied