اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے، امریکا یا کوئی اور ملک دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو نہیں دکھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ریاستی راز ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ نے ایکشن لیا مگر یہاں توسیع دے دی گئی؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے، 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی۔
Short Link
Copied