مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے۔ چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد حل نکلے آئے گا، میرے خیال میں آنے والے دنوں میں چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔ پرویز الہی فیصلہ کرتے ہیں تو 4 سے 5 ماہ نکال سکتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ اتوار کو شہباز شریف اور آصف زرداری سے اچھی ملاقات رہی، آج کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر شام میں بھی کوئی ملاقات ہوئی تو وہ بھی اچھی ہوگی، اتوار کی ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہوئی ہیں کوئی منفی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 3 سے 4 روز تک سیاسی رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی، مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کر طے کریں گے، پنجاب میں اچھا ہی ہونے جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے