مجھے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا ہی نہیں گیا۔ احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا ہی نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رولز آف بزنس کے تحت ڈپٹی چیئرمین منصوبہ کمیشن ان تمام امور پر وزیر منصوبہ بندی کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں بتایا گیا کب سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہے، معاملہ وزیراعظم شہباز کے ساتھ اٹھاؤں گا۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کےلیے 31 مئی کو پی ایس ڈی پی کی منظوری دی۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب کی زیر صدارت کمیٹی نے سالانہ پلان کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے