مجبوری میں دونوں سائیڈ سےمذاکرات ہو رہے ہیں۔ جاوید لطیف

جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ سے عام ورکرز کو سزا ہوئی، اگر مذاکرات ہونے تھے تو عام ورکرز کے لیے کیوں نہیں ہوئے۔ مانتا ہوں عالمی قوتوں کا دباؤ ہے، مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات کے حق میں ہوں، نو مئی، 26 نومبر کی پہلے معافی مانگنی چاہیے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی مقبولیت پر بحث نہیں کرنا چاہتا، کیا مقبولیت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ اداروں پر حملہ کردیں، عالمی مالیاتی ادارے اپنا مفاد دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال سی پیک بند رکھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے اداروں میں بیٹھے لوگ دباؤ لے رہے ہیں، سول عدالتوں سے گڈ ٹو سی یو کہا جائے گا تو پھر ملٹری کورٹ ہی آپشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے