کراچی (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ بعض لوگ ایم کیو ایم کو جذباتی تنظیم کہتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ جذباتی نہیں بلکہ نظریاتی تنظیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنے سے نظریاتی اور سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی، لوگوں کو اپنی غلط فہمی دور کرنی چاہئے۔ کوئی مہاجر قوم اور اس کی جماعت کو تقسیم نہیں کرسکتا۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر ہونا تہمت نہیں سب سے بڑا تمغہ ہے، تحریکوں کو چلانے میں جذبات فیول کا کام کرتے ہیں۔ جن کو پالا پوسا اور نام دیا انہوں نے تنظیم اور قوم کو کیا دیا؟ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی چاہت ہے کہ افواہوں کا بازار گرم رکھا جائے، اس بار اگست میں ماہ آزادی منائیں گے۔