اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر نے ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ یہ اقدامات تاخیر کو کم کریں گے اور ویزا پراسس کو تیز کریں گے، ملاقات میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link
Copied