اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے او آئی سی اجلاس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلی شخصیات کی پاکستان آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت و افتخار ہے، ہم ان کے جذبے اور عزم کی تحسین کرتے ہیں کہ وہ افغانستان، جموں و کشمیر، فلسطین سمیت اسلامی دنیا کو درپیش کثیر الجہتی درپیش اہم مسائل پر غور کے لیے 22 اور 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد شریف لارہے ہیں۔