سرفراز بگٹی

ماہ رنگ بلوچ آئیں، بیٹھیں اور بات کریں، لیکن حکومت پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ آئیں، بیٹھیں اور بات کریں، لیکن حکومت پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلی بلوچستان نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے میڈیا نے اس مسئلے کو کس انداز سے اٹھایا ہے، شعبان سے اٹھائے جانے والوں کو کس نے اٹھایا ہے۔ ماہ رنگ نے لکھ دیا ہے وہ جلسہ جلوس سے پہلے اجازت لیں گے۔ ہم گوادر جلسہ گوادر کی بجائے تربت میں کریں، کوئٹہ میں جلسہ کیوں نہیں کیا گیا، اگست میں گوادر میں بڑا پروگرام ہونے جارہا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی بات کی جاتی ہے تو اس پر عمل بھی ہونا چاہیے، پرامن لوگ منہ کیوں چھپاتے ہیں، پرامن گولیاں کیوں چلاتے ہیں، پاکستان کے خلاف منظم جنگ چلائی جارہی ہے، میں تیل چھڑنے کی بجائے انہیں مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، کیا جتھوں کو اسمبلی چلانے کی اجازت دی جائے، کیا ریاست کو نقصان پہنچانے کی سازش ہورہی ہے، کیا میں پرامن لوگوں کی حفاظت نہیں کروں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ سمجھ چکے ہیں ان کی ترقی پاکستان کے ساتھ ہے، ایک بلوچ پاکستان ہے، سوفیصد سجھمتا ہوں ہم پرامن ہیں، گوادر کی بجائے جیونی اور تربت میں جلسہ کرتے، ان کا مقصد ان تمام سرگرمیوں کو سپوتاژ کرنا ہے جس سے بلوچستان میں خوشحالی آئے۔ ہر بات ایجنسی پر ڈالی جاتی ہے، کیا راء اور موساد کے ساتھ مل جائیں؟ سیکورٹی فورسز اور عوام کو آمنے سامنے لانے والے کون ہیں، کیا سی پیک کی سرگرمیوں اورترقی کو روک دیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے