مافیاز کی سرپرستی کرنے والوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ رانا مشہود

رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے والے مافیاز کے چنگل سے عوام کو نجات دلانے اور ان مافیاز کا خاتمہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بھی ڈیمانڈ تھی کہ کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلایا جائے۔ عمران خان نے سوائے جھوٹ بولنے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کئی روز قبل اپنے ممبرز سے عدم اعتماد پر دستخط کر الئے تھے۔ فیصلہ ہوچکا کرپٹ حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، ان کو عدالتوں میں لے کر جائیں گے، ان کا کڑا احتساب ہوگا، ان کا ایک ایک سکینڈل سامنے لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے