لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کی ہدایت

مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف فوری احتجاجی جلسوں کی کال دینے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو لاہور میں عوامی احتجاج کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے لاہور میں بڑا عوامی شو کرنے کیلئے جگہ کے انتخاب کا کہہ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، قصور میں جلسے کیے جائیں گے۔

ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی احتجاجی جلسے کئے جائیں گے۔ کے پی کے، کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے