اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کے لیے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این آر او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این آر او دینا شروع کر دیا ہے۔
Short Link
Copied