لیگی رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں صلح ہوگئی

امیرمقام اقبال جھگڑا

پشاور (پاک صحافت) لیگی رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں صلح، ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں صلح ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان غلط فہمیاں دور کیں۔

پشاور میں دونوں رہنماؤں نے کیپٹن صفدر کی موجودگی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور گلے شکوے دور کیے۔

خیال رہے کہ امیر مقام ن لیگ کے خیبرپختونخوا کے صدر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے