فردوس عاشق اعوان

لیگی ایم پی اے کو ووٹوں کا تھیلے لے کر بھاگتے سب نے دیکھا، فردوس عاشق

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر دھاندلی کا الزازم لگانے والوں کے ایم پی او کو ووٹوں کا تھیلا لے گر بھاگتے دیکھا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگایا، جعلساز راجکماری نے چوری کا الزام مخالفین پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ راجکماری این اے 75 میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹی پٹاری لےکر پھر میدان میں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگی ایم، پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے سب دیکھ چکے ہیں اور کے باوجود جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔

وضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کارکنان کو ن لیگ کے مسلح کارکنوں کے آگے ثابت قدم رہنے پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کےلیے چلتا کردیا، ن لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ کی ہار پر دھاندلی کا رونا ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ کی بجائے فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے