لیویز فورس کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

لیویز فورس

پشین (پاک صحافت) لیویز فورس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 گرفتار کرلیا گیا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مقامی چرواہے نے دہشتگردوں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روکا جس پر مقامی لوگوں اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے