راولپنڈی (پاک صحافت) سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر بہاولپور فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے منظوری دیدی ہے، جنرل عاصم منیر 29 اکتوبر کو جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Short Link
Copied