محمد علی باچا

لگتا ہے آج کل علی امین ہوش میں نہیں۔ محمد علی باچا

پشاور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے صدر محمد علی باچا کا کہنا ہے کہ لگتا ہے آج کل علی امین گنڈاپور ہوش میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے صدر محمد علی باچا نے کہا ہے کہ لگتا ہے آج کل علی امین اپنے ہوش میں نہیں ہوتے، لیڈر شپ کے خلاف وزیراعلی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ گنڈا پور یہ مت بھولیں کہ مہنگائی عمرانی دور کا عذاب ہے۔

محمد علی باچا کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اخلاقیات بھول گئے، وہ اپنی حیثیت کو دیکھیں پھر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بات کریں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلی کے منصب کے ساتھ ایسی باتیں کرنا افسوسناک ہیں، لگتا ہے علی امین حکومت کرنے نہیں صوبے اور وفاق کو لڑانے کے لیے وزیراعلی بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے