راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید صوبیدار میجر محمد نذیر کو اسکردو، لانس نائیک محمد انورکو گانچھے، لانس نائیک حسین علی کو غذر، سپاہی اسد اللہ کو ملتان، سپاہی منظور حسین کو گلگت اور سپاہی راشد محمود کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Short Link
Copied