اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے بارے میں سوال کررہے ہیں۔ قوم کو اس کا جواب دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں غریب کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ ہمیں بائیس کروڑ عوام نے ایوان میں بھیجا ہے، ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہیں جن سے عوام کی تقدیر بدل جائے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال میں دو کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں جبکہ شرح ترقی انتہائی کم ہوئی ہے اور مزدور کی تنخواہ میں اٹھارہ فیصد کمی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے، اس بجٹ سے مزید بدحالی آئے گی، مہنگائی آسمان پر جائے گی۔
Short Link
Copied