کرم (پاک صحافت) ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندوری، اوچت سمیت و دیگر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مزید 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن کے مطابق قافلے پر حملے، اشیائے خور و نوش کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
آپریشن میں اب تک 18 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں سمیت گرفتار ہونے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ آر پی او کے مطابق صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کی سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لیے پہاڑی علاقوں میں بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آر پی او نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوہاٹ پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اور فورسز اپنی بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔
Short Link
Copied