لندن میں نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

نواز شریف شاہد خاقان عباسی

لندن (پاک صحافت) لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے پر اختلافات کے باعث شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں اور پارٹی و حکومتی ذمہ داران سے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے