کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں ایک اور کامیابی مل گئی ہے، لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کو (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ لغاری سردار نے (ن) لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ملاقات میں مختلف لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔
Short Link
Copied