لسبیلہ بس حادثے پر وزیراعظم کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) لسبیلہ بس حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لسبیلہ میں پیش آئے بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے