کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے عمرانی فتنے کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرپوک شخص اپنا موازنہ بینظیر بھٹو شہید اور مرتضی بھٹو شہید سے کر رہا ہے۔ بھٹو خاندان کی نقل کرنے کے لیے شیر کا جگر چاہیے ہوتا ہے۔
امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی جیسا ڈرپوک اور جھوٹا شخص بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو اور مرتضی بھٹو کے ساتھ خود کو برابر کرکے ان کے توہین کررہا ہے جبکہ اس طرح عوام کو گمراہ اور اپنی منفی سیاست کو چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستانی عوام اب اس بہروپیے کے تمام ڈراموں کو جان چکی ہے۔
Short Link
Copied