عظمی بخاری

لاہور کا بڑا حصہ کلیئر کردیا ہے، وزیراعلی تمام معاملات کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور کا بڑا حصہ کلیئر کر دیا ہے، وزیراعلیٰ تمام معاملات کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نشتر ٹاؤن، لکشمی چوک، تاج پورہ، جوہر ٹاؤن میں بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

واسا کے مطابق 44 سالوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر357 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک میں 211، تاجپورہ میں 240 اورجوہر ٹاؤن میں 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا بڑا حصہ ہم نے کلیئر کردیا ہے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد تمام ادارے الرٹ تھے، بارش کے پانی کی کم سے کم وقت میں نکاسی کی گئی ہے ۔ سروسز اسپتال سے پانی نکال دیا گیا، پانی نکلنے کے بعد بھی خبر نشر کرنا ناانصافی ہے۔ تمام معاملات کی مانیٹرنگ وزیراعلی خود کررہی ہیں۔

عظمی بخاری نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق ہوئے کے پی میں بھی اسپتال ڈوبے ہوئے ہیں، ڈینگی آیا تو بہادر لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گیا۔ ہم نے تو اس معاملے پر سیاست نہیں کی بلکہ ہم نے تو کہا کہ اگر کے پی کو مدد چاہیے تو بتائیں ایک سیاسی جماعت ابھی بھی سیاست کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے