پولیس

لاہور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان جاری

لاہور (پاک صحافت) لاہور پولیس نے یکم محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 2600 سے زائد اہلکار اور افسران محرم میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شہر بھر کی مجالس و جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 402 مجالس جبکہ 9 جلوس برآمد ہوں گے جن کی حفاظت کے لیے 2600 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سٹی ڈویژن سے 7، کینٹ اور اقبال ٹاؤن سے ایک ایک جلوس برآمد ہوگا جبکہ سٹی ڈویژن میں 96، کینٹ 56 اور سول لائنز میں 41 مجالس ہوں گی۔

فیصل کامران نے مزید کہا کہ اقبال ٹاؤن 84، صدر 63 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 مجالس ہوں گی۔ اس بارے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ شرکاء کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حساس مقامات پر عارضی ناکوں سمیت گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہبازشریف

کامیاب ایس سی او اجلاس سے پاکستان کی سفارتی پروفائل مزید مستحکم ہوئی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے