مریم نواز

لاہور میں 5 نئی تحصیلوں کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، نئی تحصیلوں کی سمری وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لیں گیا ور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ نئی تحصیلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ لاہور کی پانچ تحصیلوں میں واہگہ، جلو، شاہدرہ ،نیاز بیگ اور نشتر شامل ہیں۔

پانچ نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور میں تحصیلوں کی کل تعداد دس ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ لاہور سٹی، رائے ونڈ، ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں۔

پنجاب حکومت نے پانچ نئی تحصیلوں کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ڈی سی لاہور کی ڈسپوزل پر تعینات کردیا ہے جبکہ پانچ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی موجودہ تحصیلوں میں تربیت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے