لاہور میں 14 ملین ٹن کوڑے کو سولر پارک اور شہری جنگل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 43 ایکڑ پر محیط محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کے 1.3 کروڑ ٹن کچرے کو ملک کے پہلے شہری جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کرنے کے منصوبے سے انشا اللّٰہ 9 لاکھ 30 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ ایک لاکھ 5 ہزار کاربن کریڈٹس پیدا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کاربن اور اسموگ فری مستقبل کےلیے پُرعزم ہے، عالمی ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی جدید اقدامات کو وسعت دے رہے ہیں۔ منصوبے پر عملدرآمد کرنے پر مریم اورنگزیب، ٹیم روڈا، ایل ڈبلیو ایم سی اور لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے