لاہور میں تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اظہر نے تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک بیان میں عمارہ اطہر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس بہترین انتظامات کر رہی ہے، جشن آزادی کی تقریبات کے دوران گریٹر اقبال پارک، واہگہ و دیگر مقامات پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور ریسنگ کے خلاف خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پر عارضی اسپیڈ بریکر لگاتے ہوئے ہلڑ بازوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے